Screenshot_1

مہمند: تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی

مہمند تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، بازاروں میں سرکاری سرخ لکیر لگا دی گئی۔  ضلع مہمند میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے سرخ لکیر لگا دی گئی۔ مہمند آج صبح سے مختلف بازاروں میں دکانداروں نے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔تاجروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہماری ذمہ داری ہے، تجاوزات کے خاتمے اور بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔