قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی ٹوئنٹی کے لیے آرام دیا گیا ہے اور انہیں کوئی انجری نہیں ہے۔ رضوان کی جگہ آج کے میچ میں سلمان علی آغا کپتانی کریں گے جب کہ حسیب اللہ وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیں گے۔ پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا سمیت صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان،عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔