گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں میں 4 افراد جانبحق 1زخمی، پی ڈی ایم اے

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز بارش کے باعث حادثات کے نتجے میں مجموعی طور پر 4 افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی. کوہستان اپر میں تیز بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، ایک بس پر بھاری پتھر گہرنے سے 3 افراد جاں بحق ایک ذخمی. دوسری جانب ملاکنڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ جابحق۔ تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دیر اپر میں تھل سے کمراٹ روڈ مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند. پتراک سے کمراٹ روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند کر دیا گیا. پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت. بند شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لئے کھولنے اور متبادل روٹس کا فوری بندوبست کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.

یکم جولائی سے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک مجموعی طور پر 96 افراد جاں بحق جبکہ 133 افراد ذخمی ہوئے۔ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک مجموعی طور پر 963 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 261 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے.  ڈی جی پی ڈی ایم اے کیجا نب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت اور متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت اور امدادی سامان بھی فراہم کیا گیا ہے. پی ڈی ایم، متعلقہ ادارے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں. ی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور تمام ضلعی انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور ڈی جی پی ڈی ایم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں. پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام/سیاح کسی بھی ناخوشگوار کی اطلاع، موسمی صورتحال ، سٹرکوں کی بندش اور رہنمائی کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket