Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, April 28, 2024

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 5 برس مکمل

پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس کی جانب سے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 5 برس مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری 2019ء کے تاریخی دن پاکستانی عوام کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا، پاکستان نے بھارتی سیاسی تحفظات اور انتخابی خدشات کے باعث بلا جواز جارحیت کا جواب دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹریٹجک دور اندیشی سے امن کی خاطر طیارے کے پائلٹ کی گرفتاری اور مخالف قوت پر غلبہ حاصل کیا گیا، علاقائی سالمیت اور عوام کے خلاف جارحیت کا ہر دفعہ بھرپور جواب دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 27 فروری کے دن کو پاکستان کے عوام سرپرائز ڈے کے نام سے یاد رکھتے ہیں کیونکہ اس دن مشہور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ انجام پایا تھا، آج سے 5 سال قبل پاکستان میں دراندازی کی صورت میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی تھی۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے مگ ٹوئنٹی ون اور سخوئی تھرٹی طیارے مار گرائے گئے تھے، یہی نہیں پاک فوج نے پیرا شوٹ سے اترنے والے اور مقامی افراد کے ہاتھوں زخمی ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پکڑ لیا اور پھر جذبہ خیر سگالی کے تحت اسے چائے پلا کر رخصت کر دیا تھا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket