صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے چترال میں 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے امتحان منسوخ کر رہے ہیں منسوخ ہونے والے امتحان نئے شیڈیول کے مطابق بعد میں لئے جائیں گے۔ صوبے کے باقی اضلاع میں بارشوں اور سیلاب کا کوئی مسئلہ نہیں۔ تمام بورڈز نے امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں بروقت لگائی ہیں اورامتحان بھی منتخب بینکوں تک پہنچائے گئے ہیں۔ امتحانات کیلئے سیکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات مکمل ہیں۔ ہمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔ صوبہ بھر کے امتحانی مراکز کی بذریعہ کنٹرول روم مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے امتحانات کیلئے ہاٹ لائن نمبراور انفارمیشن ڈسک بھی قائم کر دیا۔ وزیر تعلیم فیصل خان تر کئی نے بتایا کہ شفاف امتحانات میرٹ منعقد کر رہے ہیں۔ تاکہ حقدار کو اس کا حق ملے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اور میری ٹیم امتحانی مراکز کی نگرانی کریں گے۔ امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ بھی کی جا ئے گی۔ اور تمام انتظامات مکمل ہیں۔