ڈی پی او مردان نے امام بارگاہ کا دورہ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو وقتاً فوقتاً سیکیورٹی کے متعلق مناسب ہدایات بھی دیتے رہے۔ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ،ٹی ایم اے، ریسکیو1122کے عملے سمیت پولیس فورس کے 12سو سے زائد اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے امام بارگاہ کے چاروں اطراف کو سیل کیا گیا ہے امام بارگاہ کی جانب آنے جانے والے راستوں پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں۔
یوم عاشورہ کے ماتمی جلوس سخت سیکیور ٹی میں اپنے روایتی راستوں سے گزر کر بخیر و عافیت واپس امام بارگاہ غفوریہ حیدریہ بکٹ گنج پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ شیعہ کمیونٹی نے مردان پولیس کی جانب سے کئے گئے فل پروف سیکورٹی انتظامات پر اطمینان وتشکر کا اظہار کیا۔ ضلعی پولیس سربراہ نے اس موقع پر محرم الحرام کے پُرامن انعقاد پر عوام الناس، تاجر برادری، صحافی برادری، ٹی ایم اے، ریسکیور1122 کا شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی سیکیورٹی ڈیوٹی اور خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔