پشاور: 10محرم الحرام کی مناسبت سے سخت سکیورٹی انتظامات

صوبائی دارالحکومت پشاور میں آج یوم عاشورہ دس محرم الحرام کی مناسبت سے کیپٹل سٹی پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کیے۔ ماتمی جلوس، مجالس اور تمام روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ساتھ ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے جبکہ اندرون شہر کو مکمل سیل کرکے سخت چیکنگ جاری ہے۔ جلوس برآمد ہونے سے قبل تمام روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے ذریعے بار بار سویپنگ کی جا رہی ہے۔ امن و امان کے قیام اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پاک آرمی اور ایف سی کی معاونت بھی حاصل ہے۔ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شہر کے امن و امان کے قیام میں پشاور کے عوام، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں، علماء کرام، تاجر برادری، میڈیا، ضلعی انتظامیہ، امن کمیٹی اور دیگر تمام انتظامی اداروں کا تعاون شامل ہے۔ شہر میں تعینات پولیس نفری، سیکٹر کمانڈرز، انٹری پوائنٹ، پلنگینگ پوائنٹس، روف ٹاپ اور ناکہ بندیوں پر پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس بھی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ماتمی جلوس کو تھری لیئر سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket