یوم استحصال کشمیر کے حوا لے سے ریلوے آفس پشاور میں ریلی کا انعقاد

ملک بھر کیطرح پشاور ڈویژن ریلوے انتظاميہ نے ’’ یوم استحصال کشمیر ‘‘ انتہائی جوش و جذبہ کیساتھ منایا ۔ ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پشاور مقصود احمد جان کی قیادت میں ڈی پی او حازق حنیف ،ڈی سی او میڈم مریم عابدہ لودھی ،ڈویژنل افسران سمیت ریلوے کے ملازمین اور بچوں نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف کینٹ ریلوے سٹیشن سے پشاور پریس کلب تک ریلی نکالی ۔اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور مقصود احمد جان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر منسوخ کیے 5 سال ہوگئے ۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی بھارتی اقدام کو 5 سال مکمل ہونے پر ملک بھر کیطرح پشاور ڈویژن میں بھی آج یوم استحصال کشمیرمنایا جارہا ہے ۔اس دن کے مناسبت سے آج پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس پر پینا فلیکس لگائے گئے تھے جبکہ پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سمیت پشاور ڈویژن کے دیگر چھوٹے بڑے اسٹیشنوں کو کشمیر اور سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ہے کینٹ ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم اور داخلی مقامات پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ہندوستان کے مظالم اور بربریت کو اجاگر کرنے کیلئے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں ، ان بینرز پر مودی حکومت کے انسانیت دشمن پالیسیوں ، فیصلوں ، غیر قانونی فوجی محاصرے کے خلاف توجہ مبذول کرائی گئی تھی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket