یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خاندانی منصوبہ بندی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خاندانی منصوبہ بندی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل نے کی۔ خاندانی منصوبہ بندی کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ریلی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کاشف فدا، پروجیکٹ ڈائریکٹر ہدایت اللہ خان سمیت سینکڑوں ملازمین نے بھی شرکت کی۔ خاندانی منصوبہ بندی زیر اہتمام ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم، بینرز و کتبے اٹھا رکھے تھے۔جن پر بھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی نعرے درج تھے۔ خاندانی منصوبہ بندی کے زیر اہتمام ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ خاندانی منصوبہ بندی پشاور کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ریلی میں کشمیر بننے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرہ بازی۔بھارتی مظالم اور کشمیر کی آزاد حیثیت کے خاتمے کے خلاف عالمی برداری فوری نوٹس لے۔ مودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنایا ہے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے حق خود اختیاری کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ ہم کشمیری عوام کی جائز جدوجہد میں پچھے نہیں ہٹیں گے۔ کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھے کراچی سے خیبر تک پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket