Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, September 10, 2024

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی کا اہتمام

آج کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے خیبرپختونخوا کے پراونشل ڈیزاسٹر منجمینٹ اتھارٹی میں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے اقبال وزیر کی زیر صدارت ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جس میں ادارے کے دیگر افسران اور تمام ملازمین نے شرکت کی. اس موقع پر کشمیروں کے حق میں خصوصی دعائیں کی گئی۔ تقریب میں کشمیریوں بہن بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر اقبال وزیر نے کہا کہ پانچ سال قبل 5 اگست کو کشمیریوں کو بے اختیار کرنے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا غاصبانہ بھارتی اقدام تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر جانا جاتا ہے، پورے خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے ۔ہم بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف برسرپیکار جرات مند کشمیری مسلمانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ تھی ،ہیں اور رہینگے۔ تقریب کے آخر میں کشمیریوں کی جدوجہد، بلند حوصلوں اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے خصوصی دعائیں کیں گئیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket