Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, September 10, 2024

سوات : ضلعی انتظامیہ کا کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے ضلع بھر کی تحصیلوں میں 05 اگست یوم استحصال ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کشمیری بھائیوں کی جدوجہد عنقریب رنگ لے کر آئیں گئی کشمیری بھائیوں کا ہرطریقے سےحمایت جاری رکھیں گے۔ یوم استحصال کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی منعقد ہوئی۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ محمد ادریس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ فواد احمد، پولیس اہلکاروں، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خوازہ خیلہ، سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے ایک منٹ خاموشی اختیار کی۔ ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں کشمیریوں کے استحصال کاایک اور سیاہ باب ہے۔ یوں تو تاریخ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قبضے اور مظلوم کشمیریوں پر جبر و استبداد سے بھری پڑی ہے لیکن آج سے چار سال قبل5اگست2019کو بھارت نے ناجائز اور غیر آئینی اقدام کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی۔ اس بھارتی اقدام سے مظلوم کشمیریوں کے وہ حقوق غصب کرنے کی جابرانہ اور ظالمانہ کوشش کی گئی۔ریلی میں کشمیر کے حق میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کیے گئے،اظہار یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکاء نے فلیکسز اور بینرز اٹھارکھے تھے، جس پر کشمیری بہن بھائیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket