بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 11 افراد جانبحق جبکہ 8 زخمی

بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 11 افراد جانبحق جبکہ 8 زخمی

پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھکڑ /تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد جانبحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد 4 خواتین اور 5 بچے جبکہ زخمیوں میں 2 مرد اور 1 خاتون 5 بچے شامل ہیں.

تیر آندھی اور بارش کے باعث مجموعی طور پر 16 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 11 گھروں کو جزوی جبکہ 5 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع چترال اپر و لوئر، ملاکنڈ، دیر لوئر، جنوبی وزیرستان، ٹانک، کرک اور چارسدہ میں رونما ہوئے.

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک مون سون بارشوں کے باعث 53 افراد جانبحق جبکہ 89 زخمی ہوئے۔ جابحق ہونے والوں میں 19 مرد، 12 خواتین، اور 22 بچے جبکہ زخمیوں میں 33 مرد، 23 خواتیں اور 33 بچے شامل ہیں۔ تیز بارشوں، سیلابی صورتحال اور نقصانات کے پیش نظر محکمہ ریلیف کی جانب سے چترال اپر میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ تیز بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث دریائے کابل میں پانی کی سطح بڑھنے کا بھی خدشہ ہے.

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کر دی۔ جبکہ ایمرجنسی اپریشن سینٹر فلڈ ورننگ سسٹم کے ذریعے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سطح کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ جاری رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری، بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے چھوٹی بڑی مشنری کو بروئے کار لیایا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں.

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں متاثرین میں امدادی سامان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور تمام ضلعی انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور ڈی جی پی ڈی ایم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے عملہ موجود ہے اور عارضی طور پر ٹریفک کے لئے متبادل راستوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام/سیاح کسی بھی ناخوشگوار کی اطلاع، موسمی صورتحال ، سٹرکوں کی بندش اور رہنمائی کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket