خیبرپختونخوا میں ہر سال معاشرتی قتل وغارت میں ہزاروں افراد قتل ہورہے ہیں جس میں گزرتے وقت کے ساتھ مزید اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ سال 2025 ضلع پشاور میں معاشرتی قتل و غارتگری میں 566 کے ایف آئی آر درج ہوئے۔ بدقسمتی سے ملک میں کوئی ریاستی ادارہ، مذہبی جماعت اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کو احساس ہے۔ حال میں پشاور اور اسکے نواحی علاقوں متھرا رحمان بابا میاں گجر مندنی سربند بڈھ بیر سمیت بہت سے علاقوں میں 24گھنٹوں میں 32 افراد قتل ہوچکے ہیں لہذا مزکورہ معاشرتی قتل وغارتت روکنے کےلئے باشعور اور صاحب رائے شخصیات کا اہم کنونشن بروز ہفتہ 2 مئی ضلع چارسدہ بمقام ھجرہ میجر اکبر جان خان آف اتمانزئی منعقد ہوگا جسمیں صاحب رائے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
آپ کو اس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جاتی ہے. امید ہے اسے قبول کرکے اپنا مذہبی، سماجی اور اخلاقی فریضہ سر انجام دیں گے۔


