Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, April 27, 2026

گورنر خیبرپختونخوا کا لنڈی کوتل افغان پناہ گزین سنٹر کا دورہ

ضلع خیبر: فیصل کریم کنڈی نے لنڈی کوتل ہولڈنگ سنٹر اور طورخم بارڈر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وطن واپس جانے والے افغان پناہ گزینوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ لنڈی کوتل ہولڈنگ سنٹر اور طورخم بارڈر پر پناہ گزینوں کا رش زیادہ ہے، تاہم حکومت کی جانب سے قیام و طعام، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے یو این ایچ سی آر کے تعاون سے ایک ڈسپنسری فوری طور پر قائم کی جائے گی۔ گورنر کے مطابق کوہاٹ سمیت دیگر مقامات پر رجسٹریشن سنٹرز بھی قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید سنٹرز کے قیام سے لنڈی کوتل میں رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب بوجھ میں اضافہ ہوا تو مقامی شہریوں نے افغان پناہ گزینوں کو اپنے گھروں اور حجروں میں جگہ فراہم کی، جو قابلِ ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے اس موقع پر افغان حکومت اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ افغانستان میں موجود پاکستانیوں کی خدمت اور سہولت کا خیال رکھیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پناہ گزینوں کی باعزت واپسی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا لنڈی کوتل افغان پناہ گزین سنٹر کا دورہ

Shopping Basket