Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, June 9, 2026

پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس کا دوسرا اپ گریڈڈ ریک متعارف کرادیا

پاکستان ریلوے نے پشاور اور کراچی کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس کا دوسرا اپ گریڈڈ ریک متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد مسافروں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ نئی اپ گریڈڈ ٹرین سروس کا باقاعدہ افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) پشاور عمران حیات نے دیگر ریلوے حکام کے ہمراہ اتوار کے روز کیا۔عید سے قبل بڑی خوشخبری اپ گریڈڈ عوام ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان

پاکستان ریلوے کے مطابق نئے ریک میں جدید سہولیات، بہتر نشستوں کا انتظام اور مسافروں کے لیے زیادہ آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے، جس سے ملک کے دو بڑے شہروں، پشاور اور کراچی، کے درمیان سفر مزید خوشگوار اور سہل ہو جائے گا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو بہتر سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے ٹرینوں کی مرحلہ وار اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے اور اہم ریلوے روٹس پر سہولیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مسافروں نے پاکستان ریلوے کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سفری معیار میں بہتری کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید سہولیات سے آراستہ کوچز نہ صرف سفر کو زیادہ آرام دہ بنائیں گی بلکہ عوام کے ریلوے پر اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس کا دوسرا اپ گریڈڈ ریک متعارف کرادیا

Shopping Basket