Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, June 9, 2026

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں BCLS ٹریننگ کا سلسلہ جاری

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں نرسنگ اسٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے BCLS ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہو گیا۔ ہمارا مشن ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا ہر نرسنگ پروفیشنل جدید طبی علوم، بین الاقوامی معیارات اور بہترین کلینیکل پریکٹسز سے مکمل طور پر آگاہ ہو تاکہ مریضوں کو محفوظ، معیاری اور مؤثر طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے۔
۔نرسنگ ڈائریکٹر مہتاب سکندر کا کہنا تھا انشاءاللہ مستقبل میں پاکستان کے نامور طبی اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے مزید تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ نرسنگ اسٹاف کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور مریضوں کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات اور بہترین نگہداشت فراہم کرنے کے ہدف کو یقینی بنایا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کے تحت نرسنگ ڈویژن اور ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سیکشن ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے بیسک کارڈیو ویسکیولر لائف سپورٹ (BCLS) ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس تربیتی پروگرام میں اسٹاف نرسز اور نرسنگ انٹرنز کو امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (AHA) کے منظور شدہ اصولوں کے مطابق بیسک لائف سپورٹ اور ہنگامی طبی صورتحال سے نمٹنے کے جدید طریقہ کار کی عملی اور نظریاتی تربیت دی جا رہی ہے۔ یہ تربیت مریضوں کی جان بچانے بروقت طبی امداد فراہم کرنے اور ایمرجنسی صورتحال میں مؤثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی نرسنگ ڈائریکٹر مہتاب سکندر کی خصوصی دلچسپی اور وژن کے تحت نرسنگ اسٹاف کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کا مشن ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا ہر نرسنگ پروفیشنل جدید طبی علوم، بین الاقوامی معیارات اور بہترین کلینیکل پریکٹسز سے مکمل طور پر آگاہ ہو تاکہ مریضوں کو محفوظ معیاری اور مؤثر طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ نرسنگ اسٹاف کی استعداد کار میں اضافہ ہسپتال کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسی مقصد کے تحت مختلف شعبوں میں جدید ٹریننگز ورکشاپس اور سکل ڈویلپمنٹ پروگرامز کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں BCLS ٹریننگ کا سلسلہ جاری

Shopping Basket