جنوبی وزیرستان (وانا) ایف سی (ساؤتھ) کی جانب سے وزیرستان امن فیسٹیول 2026 کے تیسرے اور آخری مرحلے کا پہلا فائنل مقابلہ وانا اسکاؤٹس اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ کرکٹ کے فائنل میں شکئی وولوز اور جنڈولہ اسٹارز آمنے سامنے آئے، جہاں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل، بہترین اسپورٹس مین شپ اور جیت کے بھرپور جذبے کا مظاہرہ کیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے اختتام پر شکئی وولوز نے جنڈولہ اسٹارز کو شکست دے کر وزیرستان امن فیسٹیول 2026 کے کرکٹ ایونٹ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ میچ کے دوران شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی، جس سے وانا اسکاؤٹس اسٹیڈیم کا ماحول انتہائی پُرجوش، پُررونق اور کھیلوں کے جذبے سے سرشار رہا۔ وزیرستان امن فیسٹیول 2026 نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ، امن، بھائی چارے، سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے جذبے کو مضبوط بنانے کے لیے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کی ایک مؤثر اور قابلِ تحسین کاوش ہے۔


