خیبرپختونخوا حکومت کا اقلیتی عبادت گاہوں کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کا اقدام۔ وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور محمد عدنان قادری نے تقریب حوالگی میں شرکت کی۔تقریب میں سیکرٹری اوقاف عطاء الرحمان سمیت اقلیتی مذہبی حکام شریک ہوئے. صوبے بھر کی 117 اقلیتی عبادت گاہوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں۔ 117 عبادت گاہوں کیلئے 1,122 ترقیاتی اشیاء حوالہ کیے گئے۔ منصوبے میں 30 الیکٹرک واٹر کولرز، 25 ساؤنڈ سسٹمز، ایک ہزار سٹیل کرسیاں، 37 بڑے سائز کے پتیلے، ایک جنریٹر اور 30 دیگر اشیاء شامل ہیں۔ پاکستان کی سطح پر اقلیتی برادری کو خدمات فراہمی میں خیبرپختونخوا سب سے آگے ہے. سیکرٹری اوقاف عطاء الرحمان
وزیر مذہبی امور عدنان قادری کا تقریب سے خطاب میں بتایا اقلیتی عبادت گاہوں کے لیے ان کی ضروریات کے مطابق سہولیات فراہم کی گئیں. یہ اقدام اقلیتی برادریوں کو عبادت کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے. بنیادی سہولیات سے اقلیتی عبادت گاہوں میں مذہبی تقریبات کا انعقاد مزید آسان ہوگا۔ ضم شدہ اضلاع کی 18 اقلیتی عبادت گاہوں کیلئے بھی سہولیات کی منظوری ہو چکی ہے. اس سے پہلے بھی اقلیتی برادری کے 85 عبادت گاہوں کو سہولیات فراہم کر چکے ہیں۔ اقلیتی برادری کے قابل سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ سکیم لا رہے ہیں. تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے گوردوراہ، چرچز اور مندر کے حکام کو سامان سہولیات حوالہ کئے.


