حالیہ شدید بارش کے باعث یونیورسٹی روڈ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان اور ایمرجنسی افیسر بریال مختیار کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو اہلکار ڈی واٹرنگ پمپوں کے ذریعے سڑک سے پانی نکالنے کے ساتھ ساتھ پھنسنے والی گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ٹریفک کی بحالی میں مصروف ہیں۔ ریسکیو 1122 شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1122 پر فوری رابطہ کریں۔


