مردان، صوابی، کوہاٹ اور پشاور میں غیر معیاری دودھ اور مضرِ صحت اشیاء کے خلاف بڑی کارروائیاں کی گئی۔ مردان میں رشکئی اور ولی خان انٹرچینج پر ناکہ بندیاں، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے دودھ کے نمونوں کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ مردان میں کارروائی کے دوران 10 ہزار لیٹر غیر معیاری و مضرِ صحت دودھ تلف، دودھ بردار ٹینکرز سرکاری تحویل میں، مزید قانونی کارروائی جاری ہیں۔ کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر چیکنگ، دودھ ڈسٹری بیوشن یونٹس کا بھی معائنہ کیا۔ کوہاٹ میں ایک ڈسٹری بیوٹر سے 680 لیٹر مصنوعی و غیر معیاری دودھ برآمد کیا۔ صوابی میں کرنل شیر انٹرچینج پر ناکہ بندی، دودھ بردار ٹینکرز سے نمونے حاصل کرکے جانچ پڑتال کیلئے بیجھا گیا۔
صوابی میں ایک ٹینکر سے 3,400 لیٹر اسکِمڈ دودھ برآمد، تلف، جرمانہ عائد، مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہیں۔ پشاور میں کیچپ تیار کرنے والی یونٹس پر چھاپے، ایک یونٹ سے 3 ہزار کلو غیر معیاری کیچپ ضبط، مالک کے خلاف کارروائیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ غیر معیاری، ملاوٹی اور مضرِ صحت خوراک میں ملوث کاروباروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔


