خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں غیر معیاری خوراک کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ اور صوابی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ پشاور گلبہار میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی خفیہ اطلاع ملنے پر بڑی کارروائی، 1200 کلو غیر معیاری و خراب کلیجی اور دل پکڑ کر تلف۔ خراب گوشت لاہور سے سپلائی کیا گیا تھا، مالکان کے پاس ٹریسی ایبلٹی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ غیر معیاری گوشت کی سپلائی میں ملوث افراد کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع۔ ایبٹ آباد میں کارروائی، 200 کلو ملاوٹی قیمہ برآمد کرکے تلف کر دیا گیا۔ ایبٹ آباد میں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے دودھ کے نمونوں کی بھی جانچ۔ دودھ میں سکم ملک، گلوکوز اور ڈٹرجنٹ کی موجودگی ثابت، ملاوٹی دودھ تلف، بھاری جرمانے عائد۔ نوشہرہ میں گوشت کی دکانوں کی چیکنگ، 500 کلو مضر صحت اور خراب گوشت تلف۔ مضر صحت گوشت فروخت کرنے والی دکان سیل، جرمانہ عائد، مزید قانونی کارروائی شروع۔ چارسدہ، شبقدر بازار میں کارروائی، 100 کلو غیر معیاری و خراب فروزن چکن پارٹس اور کلیجی تلف۔ صوابی، شیوہ اڈہ میں چکن شاپ سے 50 کلو غیر معیاری فروزن گوشت برآمد، تلف کرکے جرمانہ عائد۔ کوہاٹ، انڈس ہائی وے پر ناکہ بندی کے دوران 800 کلو ملاوٹی مصالحہ جات برآمد، ضبط۔ ملاوٹی مصالحہ جات سپلائی کرنے والوں پر جرمانہ عائد، مزید قانونی کارروائی جاری۔ غیر معیاری اور مضر صحت خوراک میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ عوام غیر معیاری خوراک کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف اطلاع فوری فوڈ اتھارٹی کو دیں۔


