Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, August 20, 2026

مردان: نعت خوانی و حسنِ تلاوتِ قرآنِ پاک کے مقابلے کا انعقاد

ضلعی انتظامیہ مردان کے زیرِ اہتمام ٹاؤن ہال مردان میں نعت خوانی اور حسنِ تلاوتِ قرآنِ پاک کے ضلعی سطح کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مدارس اور سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ مقابلے کے دوران طلبہ و طالبات نے نعت خوانی اور حسنِ تلاوت میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ شرکاء کے درمیان بہترین اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ تقریب میں سیکرٹری ٹو کمشنر فضل واحد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مردان عید نواز شیرانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس اقبال حسین خٹک نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران اور معززین بھی موجود تھے۔ مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت سرگرمیاں نوجوان نسل میں دینی شعور، اخلاقی اقدار اور تعمیری صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مردان: نعت خوانی و حسنِ تلاوتِ قرآنِ پاک کے مقابلے کا انعقاد

Shopping Basket