Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, August 18, 2026

خیبرپختونخوا: غیر معیاری اشیاء کے خلاف فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں دودھ بردار گاڑیوں، ڈیری فارمز،ہول سیل سپلائرز اور دودھ کی دوکانوں کی چیکنگ کی گئی۔ بین الصوبائی داخلی راستوں اور بین الاضلاعی شاہراہوں پر ناکہ بندیوں کے دوران دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز سے صوبہ بھر میں دودھ کے 1205 نمونے چیک کیے گئے۔ 1205 نمونوں میں سے 938 معیاری جبکہ 267 نمونے غیر معیاری قرار پائے گئے۔ دودھ کے 78 فیصد نمونے معیار کے مطابق قرار پائے گئے۔ پشاور میں 314، ڈی آئی خان 153، ایبٹ آباد 111 اور سوات میں 81 دودھ کے نمونے چیک کیے گئے۔ مردان میں 76، چارسدہ 62، نوشہرہ 57، کرک 55 اور بنوں میں 54 نمونے چیک کیے گئے۔ صوابی میں 53، ہری پور 41، مانسہرہ 34 اور ملاکنڈ میں 27 نمونے چیک کیے گئے۔ لوئر دیر میں 26 اور بونیر میں 23 دودھ کے نمونے چیک کیے گئے۔غیر معیاری دودھ میں پانی، کاسٹک سوڈا، کیمیکل، فارملین اور کم چکنائی سمیت مختلف ملاوٹوں کی نشاندہی ہوئی۔مہم کے دوران 53 ہزار 478 لیٹر غیر معیاری اور ناقص دودھ تلف کیا گیا۔

خیبرپختونخوا: غیر معیاری اشیاء کے خلاف فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

Shopping Basket