Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, November 4, 2026

رنگ روڈ تجاوزات آپریشن 2 ہفتے میں مکمل کیا جائیگا، کام دو شفٹوں میں ہوگا

 پشاور میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن دو شفٹوں میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود نے رنگ روڈ پر کارروائی رواں ہفتے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس مقصد کے لیے پشاور کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے بتایا کہ رنگ روڈ اور اندرون شہر سے مجموعی طور پر 410 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے، جس کی تخمینہ مالیت 29 ارب 50 کروڑ روپے ہے۔ کارروائی کے دوران تقریباً 570 دکانیں اور عمارتیں مسمار کی گئیں۔

کمشنر نے آغا میر جانی شاہ، پشتخرہ اور رحمان بابا تھانوں کے علاوہ گڑھی قمر دین کے سرکاری گرلز اسکول کے تجاوز شدہ حصے مسمار کرنے کے احکامات بھی دیے۔ اجلاس میں وقف قبرستانوں سے تجاوزات ہٹانے اور واگزار سرکاری اراضی پر دوبارہ قبضہ روکنے کے لیے نگرانی کی ہدایت کی گئی۔

ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے شہر میں قائم رکشہ اور دیگر ورکشاپس کو رنگ روڈ منتقل کرنے اور دن کے اوقات میں مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دکانوں کے سامنے تھڑے بنانے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ہوا۔

رنگ روڈ تجاوزات آپریشن 2 ہفتے میں مکمل کیا جائیگا، کام دو شفٹوں میں ہوگا

Shopping Basket