Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, November 12, 2026

پیما کا 28واں مرکزی کنونشن 14 اور 15 نومبر کو پشاور میں ہوگا

پشاور: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کا 28واں دو سالہ مرکزی کنونشن 14 اور 15 نومبر کو خیبر میڈیکل کالج پشاور میں منعقد ہوگا۔ پیما کے مرکزی نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کنونشن میں ملک بھر سے ڈاکٹرز، اساتذہ اور دیگر طبی ماہرین شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر محمد طیب کے مطابق دو روزہ کنونشن میں طب، جراحی، امراضِ نسواں، بچوں کی صحت، دندان سازی اور ریڈیولوجی پر علمی و تحقیقی نشستیں ہوں گی۔ جدید طریقۂ علاج سے آگاہی اور عملی مہارتیں بڑھانے کے لیے تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ کنونشن میں ڈاکٹروں کو درپیش پیشہ ورانہ، انتظامی اور ملازمت سے متعلق مسائل پر غور کیا جائے گا اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ طبی اخلاقیات اور دینی تربیت پر بھی ایک نشست ہوگی۔ کنونشن کا مقصد طبی تعلیم، تحقیق اور ڈاکٹروں کے باہمی روابط کو فروغ دینا اور نظامِ صحت کی بہتری کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کرنا ہے۔

پیما کا 28واں مرکزی کنونشن 14 اور 15 نومبر کو پشاور میں ہوگا

Shopping Basket