Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, November 24, 2026

لنڈی کوتل:فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ، 639 افراد مستفید

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے خرگلی میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) اور کمیونٹی ریلیف الائنس کے اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس سے مجموعی طور پر 639 مقامی افراد نے استفادہ کیا۔ کیمپ میں میڈیکل اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، بچوں کے امراض کے ماہرین، میڈیکل افسران اور ماہرِ نفسیات پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نے 65 مردوں، 253 خواتین اور 321 بچوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویات، ملٹی وٹامنز اور طبی مشاورت بھی فراہم کی گئی۔

کیمپ کے دوران پولیو اور سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے علاوہ شہریوں کو ذاتی صفائی، موسمی بیماریوں اور دیگر امراض سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیے گئے۔ مقامی آبادی نے علاقے میں معیاری طبی سہولیات مفت اور اپنی دہلیز پر فراہم کرنے پر فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس فلاحی اقدام کو سراہا۔

لنڈی کوتل:فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ، 639 افراد مستفید

Shopping Basket