Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, November 27, 2026

پشاور: 10 ہزار طلبہ کے لیے سکول میل پروگرام کا آغاز

گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر تعلیم و سماجی بہبود ڈاکٹر عامر عبداللہ نے سکول میل پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا. مشیر تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ نے بچوں میں اپنے ہاتھوں سے کھانا تقسیم کیا۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور اللہ والے فاؤنڈیشن کے مابین سکول میل پروگرام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر باضابطہ دستخط ہوئے۔ سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم محمود اسلم وزیر اور اللہ والے فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد لون نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ سکول میل پروگرام کے تحت پشاور کے 10 ہزار سرکاری پرائمری طلبہ و طالبات کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا۔ بچوں کی مناسب غذائیت، اچھی صحت اور جسمانی نشوونما بہتر تعلیمی کارکردگی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ اللہ والے فاؤنڈیشن کے تعاون سے سکول میل پروگرام کا آغاز سالوں پرانی خواہش کی تکمیل ہے۔ سکول میل پروگرام کو مستقبل میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت فاؤنڈیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ سرکاری سکولوں کے بچوں کا باڈی ماس انڈیکس سروے بھی کرایا جائے گا۔ بچوں کی غذائی صورتحال اور جسمانی نشوونما کا جائزہ لے کر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ غذائیت کی کمی کا سامنا کرنے والے سکولوں کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی پروگرام میں منصوبہ شامل کیا جائے گا۔ اللہ والے فاؤنڈیشن کو سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے آئندہ مرحلے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے فاؤنڈیشن آگے آئے اور اپنا کردار ادا کرے۔ بچوں کو سکول میں ان کی پسند کے کھانے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ صحت مند رہتے ہوئے دلجمعی سے تعلیم حاصل کر سکیں۔ بچوں کی فلاح و بہبود، بہتر مستقبل اور بنیادی حقوق کا تحفظ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سکول میل پروگرام بچوں کی صحت، غذائیت اور تعلیمی استعداد بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پشاور: 10 ہزار طلبہ کے لیے سکول میل پروگرام کا آغاز

Shopping Basket