ایبٹ آباد حویلیاں تنویر خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بانڈہ شیخاں کلب بمقابلہ املیلہ الیون کے درمیان کھیلا گیا جو بانڈہ شیخاں الیون نے میچ جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے افتخار احمد خان جدون تھے ۔جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔آخر میں منتظم کمیٹی نے ایم پی اے افتخار احمد خان کا شکریہ ادا کیا جو اپنا قیمتی وقت نکال کر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئےآئے فائنل میچ کے دوران علاقہ بڑی تعداد میں تماشائی آئے ہوئے تھے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے کہا نوجوانوں کی کھیلوں کی سرگرمیوں سے معاشرے میں صحت مند لوگ آگے آتے ہیں ۔کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو ہمارے ہاسپٹل ویران ہوں گے اس لیے گراؤنڈز کو آباد رکھنے سے ایک مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔