ایبٹ آبادانڈر-23 گیمز ٹیبل ٹینس ہزارہ ریجن کی ٹیمبرانز میڈل حاصل کرنے والی بچیوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت الخدمت کمیٹی کے چیئر مین امجد قدوس، سابق ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس اور ڈاکٹر شعیب حیدر تھے ۔اس موقع پر ٹیبل ٹینس کے مایا ناز کھلاڑی زاہد خان نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا اورکہا کہ آئندہ آنے والے ایونٹس میں بچے بچیاں اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرکے پہلی پوزیشن حاصل کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شعیب حیدر اورامجد قدوس کا کہنا تھا کہ نوجوان بچے بچیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہوں نے ہی آگے جا کر ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے اور انکو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا وقت کی اضرورت ہیں ۔انکی تربیت آگے جاکر انکے لئے انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔اس موقع پر بچوں اور بچیوں نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔جس پر مہمان خصوصی نے شکریہ ادا کیا انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ان بچیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بہت جلد ایک پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔ جس میں انکو میڈلز سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔