لکی مروت سے تعلق رکھنے والے شعیب منصوری نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ 137 سائیڈ جمپس لگا کر ایک دوسرا انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کر لیا اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا دیا، اس سے پہلے یہ ایوارڈ انڈیا کے کھلاڑی ہمانشو(Himanshu) کے پاس تھا۔ شعیب منصوری کا یہ دوسرا انٹرنیشنل ایوارڈ ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ انہوں نے بغیر کسی حکومتی سرپرستی اور سپورٹ کے سخت محنت کے بعد اپنے نام کیا ہے۔ اگر حکومت نے انہیں سپورٹ کیا تو کئی اور ایوارڈز اپنے نام کر سکتے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یقینا اس مٹی میں شعیب منصوری جیسے کئی قیمتی ھیرے موجود ہیں بس انہیں تراشنے کی ضرورت ہے۔