ایبٹ آباد: تعلیمی بورڈ نے ایف اے،ایف ایس سی کے سالانہ دوئم امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

ایبٹ آبادبورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ایبٹ آبادکی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن میں ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) پارٹ-I اور پارٹ-II کے سالانہ دوم امتحانات 2024 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جو کہ جمعرات، 14 نومبر 2024 سے شروع ہوں گے۔ تمام رجسٹرڈ تعلیمی اداروں، بشمول سرکاری اور نجی، کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے طلباکا داخلہ فارم آن لائن ایڈمیشن موڈول کے ذریعے بورڈ کی ویب سائٹ www.biseatd.edu.pk پر جمع کروائیں۔ طلبا سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فارم کے ساتھ ایک تصدیق شدہ پاسپورٹ سائز تصویر (1.25×1.5 انچ) چسپاں کریں۔ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ نارمل فیس کے ساتھ 15 اکتوبر 2024 ہے، جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 22 اکتوبر 2024 اور ٹرپل فیس کے ساتھ 29 اکتوبر 2024 مقرر کی گئی ہے۔ ریگولر اور پرائیویٹ طلبائ کے لیے پارٹ-I کی نارمل فیس 2200 روپے، ڈبل فیس 3400 روپے، اور ٹرپل فیس 4600 روپے ہوگی۔ اسی طرح، پارٹ-II کی نارمل فیس 2500 روپے، ڈبل فیس 3700 روپے، اور ٹرپل فیس 4900 روپے رکھی گئی ہے۔نمبروں کی بہتری کے لیے فیس کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ایک، دو یا تین مضامین میں مارکس کی بہتری کے لیے نارمل فیس 2500 روپے، ڈبل فیس 3700 روپے، اور ٹرپل فیس 4900 روپے ہے۔ چار سے سات مضامین میں فیس نارمل 3000 روپے، ڈبل 4500 روپے، اور ٹرپل 6000 روپے ہوگی۔ جبکہ سات سے زائد مضامین میں نارمل فیس 3500 روپے، ڈبل فیس 5000 روپے، اور ٹرپل فیس 6500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ امتحانی سینٹر کی تخلیق کی فیس 80,000روپے، گزٹ فیس 500 روپے، امتحانی سینٹر کی تبدیلی کی فیس 5000روپے اور رائٹر/امانوئنس کی فیس 3,000 روپے رکھی گئی ہے۔تمام طلبائ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے داخلہ فارم 15 اکتوبر 2024 کی آخری تاریخ سے قبل جمع کروائیں، کیونکہ اس تاریخ کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا، چاہے وہ بذریعہ ڈاک بھیجا جائے یا ہاتھ سے جمع کروایا جائے۔ یہ نوٹس 26 ستمبر 2024 کو کنٹرولر امتحانات، تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket