ایف سی خیبر پختونخوا کا’’اقبال ڈے‘‘کے موقع پر تقریب کا اہتمام

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے علامہ اقبال ڈے کے موقع پے پشاور، چترال، سوات، دیر، خیبر، مہمند، اورکزئ اور باجوڑ میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اقبال ڈے کے حوالے سے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں مختلف سکولوں کے طلباء اور طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ سکولوں میں منعقدہ تقریبات میں طلباء اور طالبات کی جانب سے تقریری مقابلے اور ٹیبلوز پیش کئے گئے۔ جن میں علامہ اقبال کو مسلمانوں میں آزادی کے حوالے سے شعور پیدا کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس اہم دن کے موقع پر سکولوں میں مضمون نویسی کے بھی مقابلے منعقد کئے گئے۔ مختلف اضلاع میں منعقدہ تقریبات میں علاقہ کی عوام نے بھی شرکت کی اور کہا کہ وطن عزیز کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے والے تمام رہنما قوم کے محسن ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket