Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, October 8, 2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد

سی ٹی ڈی کے ضلعی سیٹ اَپ کے لیے 5,333.50 ملین روپے کی اضافی منظوری۔ کابینہ نے سی ٹی ڈی کے ضلعی سیٹ اَپ اور پشاور ریجنل سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی تعمیر کے منصوبے کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دی۔

▪️ دیہی علاقوں میں صفائی پروگرام کی توسیع
ویلج کونسلز صفائی پروگرام کو 7,660.590 ملین روپے کی لاگت سے مزید وسعت دینے کی منظوری دی گئی۔

▪️ وزیراعلیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر قرارداد وفاق کو ارسال کرنے کی منظوری
صوبائی اسمبلی کی مشترکہ قرارداد نمبر 283 وفاقی حکومت کو ارسال کرنے کی منظوری دی گئی۔

▪️ ضم اضلاع کے طلبہ کے لیے میڈیکل و ڈینٹل نشستوں کی پالیسی
تعلیمی سال 2026-27 کے لیے ضم اضلاع کے امیدواروں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کی پالیسی منظور کرلی گئی۔

▪️ جنوبی وزیرستان کے لیے 42 مخصوص نشستیں
اپر اور لوئر جنوبی وزیرستان کے لیے 21، 21 مخصوص نشستیں مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔

▪️ نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں نشستوں کا انتظام
اپر اور لوئر جنوبی وزیرستان کے لیے نجی کالجوں میں 10، 10 نشستیں مختص کرنے کی ہدایت، اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

▪️ 81 مستحق مریضوں کے علاج کے لیے مالی معاونت
طویل، دائمی اور پیچیدہ طبی بیماریوں میں مبتلا 81 مستحق مریضوں کے علاج کے لیے مالی معاونت کی منظوری دی گئی۔

▪️ صوابی میں بحالی و ترکِ منشیات مرکز
منشیات کے عادی افراد کے علاج و بحالی مرکز کے قیام کے لیے 4 کنال 17 مرلے اراضی محکمہ سماجی بہبود کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

▪️ ڈی آئی خان میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اور سوشل ویلفیئر کمپلیکس
منصوبے کے قیام کے لیے 25 کنال سرکاری اراضی محکمہ سماجی بہبود کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

▪️ چینی کی برآمد سے متعلق سفارش
وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی کہ نئی کرشنگ سیزن کے آغاز اور نئی پیداوار کی دستیابی و قیمتوں میں استحکام کے بعد چینی کی برآمد پر غور کیا جائے۔

▪️ کے پی ریڈی منصوبے کے لیے 250 ملین ڈالرز فنڈنگ
کابینہ نے ورلڈ بینک کے کے پی ریڈی منصوبے کے لیے قابلِ اطلاق شرائطِ مالیات کے تحت 250 ملین ڈالرز فنڈنگ حاصل کرنے کی منظوری دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد

Shopping Basket