نوشہرہ’’عوامی رابطہ مہم‘‘کے سلسلے میں کھلی کچہری کا انعقاد

نوشہرہ۔ضلع بھر میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج تھانہ بدرشی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ کھلی کچہری میں منتخب عوامی نمائندوں ،معززین علاقہ اور علاقہ تھانہ بدرشی کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقدم خان SDPO کینٹ سرکل ،محمد علی خان SHO تھانہ بدرشی نے دل کھول کر عوامی مسائل سنے۔ تفصیلات کے مطابق۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کی خصوصی احکامات کی روشنی میں تھانہ بدرشی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر SDPO کینٹ نے شرکاء سے کہا کہ ہم پولیس عوام ساتھ ساتھ ہیں اور عوامی تعاون کی بدولت ہی جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلہ کم کرکے ان کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔ علاقہ میں منشیات فروشوں کی نشاندھی کرکے اپنے بچوں، جوانوں کے مستقبل کو نشے کی لعنت سے محفوظ بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے سے خود بھی اور اپنے رشتہ داروں،دوست احباب ،اہل علاقہ کو منع کریں کیونکہ آپ کی فائر کردہ ایک آندھی گولی کسی بھی نے گناہ کی جان لے سکتی ہے۔ایک انسان کی جان لینا پوری انسانیت کی جان لینے کے مترادف ہے۔ پبلک لیزان کونسل کے ممبران سے کہا گیا کہ اپنے علاقہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر کرایہ داروں کی خبر گیری کریں۔ عوامی نمائندوں اور عوام نے درپیش مسائل کی طرف توجہ مبذول کروائی جس پر فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے۔ کھلی کچہری کے تمام شرکاء نے نوشہرہ پولیس کی عوامی رابطہ مہم کی اس کاوش کو سراہا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket