خیبر پختونخوا ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےتعطیلات کااعلامیہ جاری کردیا۔تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکم اپریل سے8اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔تمام پرنسپل و ہیڈ ٹیچرز اور کلریکل سٹاف کی اس دوران تعطیلات نہیں ہوں گی۔سکول سٹاف نئے بچوں کے داخلے اورمفت کتابوں کی تقسیم کیلئے موجود رہیں گے۔