Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, July 27, 2024

ضم اضلاع پولیس کے لئے 7.67 ارب روپے کی گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے

خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کابینہ نے ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی کے لئے اے ڈی پی اسکیم کی منظوری دی۔ اسکیم کے تحت ضم اضلاع میں پولیس کے لئے 7.67 ارب روپے کی لاگت سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے۔ کابینہ نے صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری بھی دی۔ پیکج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو 10، 10 ہزار روپے دئے جائیں گے۔ اس پیکج پر 1.15 ارب روپے لاگت آئے گی۔ کابینہ نے 2050 پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی 10، 10 ہزار روپے عید پیکج دینے کی بھی منظور دے دی۔ کابینہ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے لئے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی۔ مذکورہ کمیٹی 15 دنوں میں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسیوں ایٹا کی استعداد بڑھانے سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ کابینہ نے ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی کی بھی منظوری دے دی۔ اجلاس میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ مزید براں اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران پیڈو کی تعیناتی کے لئے رولز کی منظوری دیدی گئی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket