پشاور: خیبر پختونخوا کے 27 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی۔ صوبے میں انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 48 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کیلئے 20 ہزار 772 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ مہم کیلئے 18 ہزار 630 موبائل، ایک ہزار 225 فکسڈ اور 917 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ پولیو ٹیموں کی نگرانی کیلئے 4 ہزار 734 ایریا انچارجز تعینات کیے گئے ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے دوران 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ پشاور اور خیبر میں انسداد پولیو مہم سات روز جبکہ دیگر اضلاع میں چار روز جاری رہے گی۔ پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سمیت 27 اضلاع میں پولیو مہم بیک وقت شروع ہوگی۔


