محکمہ صحت کیمطا بق یہ مہم دو مراحل میں چلائی جارہی ہے ۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 64لاکھ 25ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔مہم کے پہلے مرحلے میں 27 مخصوص اضلاع میں مجموعی طور پر 57 لاکھ 53 ہزار 52 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ مہم کے نفاذ کے لیے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 35,259 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ انسداد پولیو مہم کا افتتاح صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری اور دیگر علماء نے کردیا۔ دوسرا مرحلہ 23 ستمبر کو شروع ہوگا، 6لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے ۔ دونوں مراحل کےلئے مجموعی طور پر پولیو ورکرز کی 35ہزار 259 ٹیمیں تشکیل کردہ گئی ہیں۔