بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف تاریخی فتح: شان مسعود کی معذرت اور پچ پر سوالات

بنگلہ دیش نے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی کامیابی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اس شکست پر قوم سے معذرت کی ہے، انہوں نے بنگلہ دیش کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے اگلے میچ میں کم بیک کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

پانچویں روز پاکستانی ٹیم نے صرف 146 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 30 رنز کا آسان ہدف دیا، جو انہوں نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد رضوان نے 51 رنز کے ساتھ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کیا۔ بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد جہاں بنگلہ دیش کی فتح کا چرچا ہوا، وہیں پچ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے گئے۔ کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سپیشلسٹ اسپنر کے بغیر کھیلنے کا فیصلہ اور راولپنڈی کی پچ کا استعمال ٹیم کی ناکامی کی بڑی وجوہات تھیں۔ ماضی میں بھی یہ پچ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار رہی ہے، لیکن حالیہ برسوں میں پی سی بی کی جانب سے کیے گئے تجربات نے اس کی نوعیت بدل دی ہے۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے بھی بنگلہ دیش کی اس تاریخی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم اگلے میچ میں مضبوط کم بیک کرے گی اور کرکٹ کے معاملات کو بہتر بنایا جائے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket