پی سی بی انڈر19 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، پشاور میں ٹرائلز کا انعقاد

 پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پشاورانڈر19 خواتین کے ٹرائلز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوئے جس میں سو سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹرائلز پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوالیفائیڈ کوچز اسد شفیق اور فاطمہ بتول کے زیرنگرانی منعقد ہوئے اس موقع پر پی سی بی کی اسسٹنٹ منیجر آپریشن ویمنز کرکٹ حسینہ خوشبو بھی موجود تھیں۔ جنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ملک میں باصلاحیت خواتین کرکٹرز کی تلاش کے لیے گراس روٹ لیول پر ٹرائلز کا انعقاد کررہا ہے جس کے تحت خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پرٹرائلز کا انعقاد کیاجارہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ٹرائلز کے زریعے خواتین کرکٹرز کو اپنی صلاحیت دکھانے اور آگے بڑھنے کا موقع فراہم کریں گے۔ ٹرائلز سے سلیکشن کمیٹی کو ٹیلنٹ تلاش کرنے اور پاکستان انڈر 19 خواتین اور ایمرجنگ اسکواڈز کے سلیکشن میں مدد ملے گی۔حسینہ خوشبو کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں ٹرائلز کے ذریعے ہم نئی باصلاحیت کرکٹرز کو آگے لانے کے لیے کوشاں ہیں اور آنے والے دنوں میں خواتین کرکٹرز کے کئی ایونٹس ہیں اور ان ٹرائلز سے ہمیں بہترین ٹیلنٹ تلاش کرنے میں مدد ملے گی تاکہ سلیکٹرز انہیں قومی اسکواڈز کے لیے زیرغور لاسکیں۔انہوں نے کہا کہ مردان کے ٹرائلز 28 اگست کو مردان سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے جبکہ ایبٹ آباد کے ٹرائلز 29 اگست کو ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے۔ ٹرائلز میں یکم ستمبر 2005 یا اس کے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی حصہ لے سکیں گی۔خواہشمند کھلاڑیوں کو تمام ضروری دستاویزات ساتھ لانے اور فارم آن لائن بھرنے کا کہا گیا ہے

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket