Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, June 28, 2026

پشاور سے خیبر تک بائیکرز ریلی

پشاور: خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور پشاور بائیکرز کے باہمی تعاون سے پشاور سے خیبر تک بائیکرز ریلی کا آغاز کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق ریلی کا انعقاد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور معاونِ خصوصی برائے سیاحت ملک عدیل اقبال کی ہدایات پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد صوبے خصوصاً ضم شدہ اضلاع میں سیاحت کے فروغ اور امن کے مثبت پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔

ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی شہریار محمود کے مطابق ریلی تاریخی راستوں سے گزرتے ہوئے باب خیبر، مچنی چیک پوسٹ، ریلوے ٹنل اور دیگر اہم مقامات تک جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلی میں 30 سے زائد بائیکرز حصہ لے رہے ہیں۔

بائیکرز گروپ کے نمائندے ساجد خان نے کہا کہ ریلی پشاور صدر سے روانہ ہو کر یونیورسٹی روڈ کے راستے باب خیبر پہنچے گی۔ ان کے مطابق اس سرگرمی کا مقصد نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کا مثبت تاثر اجاگر کرنا ہے۔

ایک اور بائیکر ساجد علی نے ریلی کے انعقاد میں تعاون پر خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی سرگرمیاں صوبے میں سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

پشاور سے خیبر تک بائیکرز ریلی

Shopping Basket