معذور بچوں کے عالمی دن کےحوا لے سےتقریب

12 دسمبر دنیا بھر میں معذور بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے امنگ سپیشل چلڈرن ایجوکیشن سکول مٹہ میں منعقد شدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ امنگ سپیشل چلڈرن ایجوکیشن سکول کے بچوں نے ڈپٹی کمشنر سوات کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کئے اس موقع پر پاک آرمی 6thبریگیڈ کے کرنل علی حسن، اسسٹنٹ کمشنر مٹہ عبدالقیوم اور پولیس حکام بھی موجود تھے۔ تقریب میں بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی سکول کے بچوں نے تقریب کے حوالے سے تقاریر، خاکے اور ملی نغمے پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان مختلف کلاس رومز میں گئے اور اساتذہ و طلباء سے ملاقات کی انہوں نے سکول کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیاڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے معذور بچوں کی بہترین کفالت اور پرورش پر ادارے کے ذمہ داران اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معذور بچوں کی کفالت اور پرورش کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے سکول کے بچوں اور اساتذہ میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket