مالم جبہ ۔پاراچنار سمیت کالام میں بارش اور برف باری ہوئی ہے. گزشتہ رات کو مالم جبہ میں 3ملی میٹر,پارا چنا رمیں 12جبکہ بنوں میں 12ملی میٹر بارش ریکارڈ کی. خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈیویژن کے بعض پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہوئی ہے. پشاور سمیت صوبے کے بالائی علاقوں ائندہ24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے. کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8،مالم جبہ 5جبکہ دیر اپرمیں منفی2سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. پشاور میںدرجہ حرارت کم سے کم6جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 درجہ سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات