یوم شہداء 4 اگست کے حوالے سے پولیس اسٹیشن سرڈھیری میں ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرڈھیری گل ولی خان، ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری مسعود خان اور دیگر پولیس اہلکاران سمیت مدرسے کے طلباء نے شرکت کی۔ختم القرآن پاک میں شہداء پولیس خیبرپختونخوا کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔