Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, July 16, 2026

چارسدہ: آگرہ ہسپتال میں خواتین کی کھلی کچہری

چارسدہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی خصوصی ہدایات پر 16 جولائی 2026 کو آگرہ ہسپتال میں خواتین کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I ندا شمس نے کی۔ کھلی کچہری کے دوران خواتین نے صحت، ریونیو، سماجی بہبود اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق اپنی شکایات، مسائل اور تجاویز پیش کیں، جنہیں تفصیل سے سنا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کو موصولہ درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی اور بروقت ازالے کے احکامات جاری کیے گئے۔ خواتین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ تقریب خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئی، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

چارسدہ: آگرہ ہسپتال میں خواتین کی کھلی کچہری

Shopping Basket