Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, March 15, 2025

ایبٹ آباد کمشنر ہزارہ آزادی سپورٹس گالا کا آغاز

ایبٹ آباد کمشنر ہزارہ آزادی سپورٹس گالا ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا باقائدہ سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمودنے کیا اس موقع پر ٹیبل ٹینس اور سکواش کے میچز کھیلے گئے ہزارہ سپورٹس فورم کے زیر اہتمام ریجنل سپورٹس آفس  کے تعاون سےمنعقدہ سپورٹس گالا میں فٹبال ،ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، تائیکوانڈو ،والی بال، باسکٹ بال، رسہ کشی کے میل اور فی میل ایونٹ شامل ہیں ۔افتتاح کے موقع پر ایونٹ ڈائریکٹر نے ٹورنامنٹ رپورٹ پیش کی اس موقع پر طارق محمود کا کہنا تھا کہ آرگنائزرزکو خراج تحسین پیش کہ ہیں کہ انہوں نے وسائل نہ ہونے کے باوجوداتنا بڑا ایونٹ آرگنائز کیااس قسم کے ایونٹ کے انعقادسے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھیلوں کے انعقاد سے بہت سی بے راہ رویوں سے بچ کر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں ۔ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انہی نوجوانوں نے آگے جاکر ملک و قوم کا بین الاقوامی سطح پر روشن کرنا ہے ٹیبل ٹینس ایونٹ فی میل میں کمپری ہنسو کی مریم پوسٹ گریجویٹ کالج کی مریم ،پفر سکول کی شائستہ قدسیہ ،جی جی ایچ ایس جھنگی اور سدرہ نے اپنے میچز میں کامیابی اپنے نام سمیٹی ۔میل ایونٹ میں ماڈرن ایج کے حزیفہ زبیر.  اور حارث برن ہال کےحسن نمبر تین  ہائی سکول کے  حمزہ پوسٹ گریجویٹ کالج کےثناء اللہ مسلم ایجوکیشن سسٹم کے بلال اور فضیل مغل نے اپنے میچز جیت لئے۔ ایمرجنگ ایونٹ میں مظفر شایان قیصر شایان نے اپنے میچز جیت لئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket