Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, September 10, 2024

مانسہرہ: موٹروے پولیس کا حادثات کے پیش نظر روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

 گورنمنٹ کالج مانسہرہ میں بغیر ہیلمٹ اور لائسنس کے موٹر سائیکل کا داخلہ بند۔ آج ایس پی ہزارہ موٹروے سجاد بھٹی نے مانسہرہ میں نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر گورنمنٹ کالج میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کروایا۔ سیمینار کے دوران طلباء کو روڈ سیفٹی پریزنٹیشن کے ذریعے روڈ سیفٹی کے امور سے آگاہ کیا گیا۔ اسی طرح طلباء کی معلومات کے لیے روڈ سیفٹی سٹال بھی لگایا گیا۔ اآخر میں پرنسپل گورنمنٹ کالج مانسہرہ نے موٹروے ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس قسم کے سیشن منعقد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا مزید یہ کہ پرنسپل صاحب نے آئندہ بغیر ہیلمٹ اور لائسنس کالج میں طلباء کے موٹر سائیکل لانے پر بھی پابندی عائد کر دی اور کہا کہ طلباء کی جان و مال سب سے مقدم ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket