ایبٹ آباد: ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام پوسٹر میکنگ کے مقابلوں کا انعقاد

ایبٹ آباد ثانوی تعلیمی بورڈ میں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مضمون نویسی اور پوسٹر میکنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں شہر کے مختلف سکولز کے درجنوں طلبہ شریک ہوئے۔ایبٹ آباد بورڈ کے ہال میں منعقدہ مقابلوں کے انعقاد۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ شفیق الرحمن اعوان اور سیکرٹری بورڈ نے بھی دورہ کرکے معائنہ کیا۔اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر مختلف سکولز کے سربراہان اور اساتذہ بھی شریک تھے۔چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ ملک شفیق الرحمن اعوان کا کہنا تھا طلبہ کی تعمیری سوچ کو نکھارنے میں مقابلے بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔طلبہ اپنی کامیابی کی جستجو کے لئے زہنی صلاحیتوں کو شامل کرتے ہیں جس سے ان کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے مقابلہ کے انعقاد کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے سراہا ہے۔اور بورڈ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket