وصال محمد خان
بھارت میں ورلڈ کپ کرکٹ کاآغازکل سے ہوچکا ہے پہلے میچ میں نیوزی لینڈنے مادرِکرکٹ انگلینڈ کویکطرفہ مقابلے کے بعدہراکرگزشتہ ورلڈکپ کاحساب چکتا کردیاورلڈکپ 2019ء منعقدہ انگلینڈمیں انگلینڈ اورنیوزی لینڈکے درمیان سنسی خیزفائنل میچ کا نتیجہ متنازعہ طورپرانگلینڈ کے حق میں ہواتھا مقررہ پچاس اوورزمیں جب میچ ٹائی پرختم ہواتوسپراووردیاگیاجس میں فیصلہ نہ ہونے پرشائدکرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیادہ باؤنڈریز لگانے پرانگلینڈ کوفاتح قراردیا گیا جس سے نیوزی لینڈ کے شائقین کرکٹ کوخاصی مایوسی ہوئی تھی اور آئی سی سی کے اس فیصلے کوتنقیدکانشانہ بنایاگیاتھابرطانیہ جوکرکٹ کا مؤجد ہے اس نے پہلی بارورلڈ چیمپئین کااعزاز حاصل کیاتووہ بھی متنازعہ رہااس مرتبہ آئی سی سی نے میچ کا فیصلہ ہونے تک سپراوورزبارباردینے کافیصلہ کیاہے تاکہ گزشتہ ورلڈکپ کی طرح کاکوئی حادثہ دوبارہ رونمانہ ہو۔بہرحال نیوزی لینڈنے انگلینڈسے گزشتہ فائنل کابدلہ لے لیااوراسے افتتاحی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعدہرادیا۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورزمیں 282رنزبنائے جس کیلئے اسے 9وکٹیں گنواناپڑیں جواب میں نیوزی لینڈ نے یہ ہدف ہنستے کھیلتے آرام سے37 ویں اوورمیں ایک وکٹ کے نقصان پرعبورکرلیاڈیوڈکونوے 152اورراچن رویندرا123رنزپرناقابل شکست رہے کیویزنے کھیل کے تمام شعبوں میں اپنی دھاک بٹھادی باؤلنگ کمال کی رہی لائن ولینتھ اورمنصوبہ بندی سے گیندبازی کی گئی جبکہ بیٹنگ میں باؤلنگ سے بھی بڑھ کرگہرائی موجودتھی انگلینڈکے باؤلرزکوصرف دوبیٹسمینوں نے خودپرحاوی نہ ہونے دیااورفتح سمیٹنے میں کامیاب رہے افتتاحی میچ کی فتح سے نیوزی لینڈ نے اپنے خطرناک عزائم کااظہارکردیاہے اگر چہ دیگرکئی ٹیموں کوورلڈکپ کیلئے فیورٹ قراردیاجارہاہے مگرکیویز کی حالیہ کارکردگی بھی نظراندازنہیں کی جاسکتی کیویز کھلاڑیوں کی خوبی یہ ہے کہ وہ ہرقسم کے موسم اورکنڈیشنز میں خودکوایڈجسٹ کرکے وکٹ سے ہم آہنگی حاصل کرلیتے ہیں کیویزکی یہ کارکردگی دیگرٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے اگر وہ اپنی کارکردگی کاتسلسل برقراررکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں تودیگرٹیموں کیلئے انہیں ہرانالوہے کے چنے چبانے کے مترادف ہوگا۔ بھارت میں منعقد ہونے والے حالیہ ورلڈکپ کیلئے انتظامات تنقید کی زدمیں ہیں دنیاکے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ کیلئے حالیہ تاریخ کے سب سے بڑے دہشت گرداورانتہاپسندنریندرمودی کے نام پربنے 1لاکھ 32ہزارافرادکی گنجائش رکھنے والا دنیاکاسب سے بڑاکرکٹ سٹیڈیم تماشائیو ں سے خالی تھانہ ہی کسی افتتاحی تقریب کااہتمام کیاگیااورنہ ہی تماشائیوں کولانے کیلئے کوئی اشتہاری مہم چلائی گئی پہلے کسی ورلڈکپ کاآغاز اس قدرپھیکے اندازمیں نہیں ہوا۔ایسامحسوس ہورہاتھاجیسے بھارت پرورلڈکپ کی میزبانی زبردستی ٹھونسی گئی ہوکرکٹ کے ہر ٹورٹامنٹ کاانعقاداس کھیل کی فروغ کیلئے ہوتاہے مگرکرکٹ کافروغ خالی سٹیڈیمزسے نہیں ہوتاحالانکہ مہینہ ڈیڑھ قبل بھارتی بورڈکی جانب سے دعویٰ کیاگیاتھاکہ ورلڈکپ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں کیاپوراسٹیڈیم نریندرمودی نے بک کرکے کسی کواندرجانے نہیں دیا؟آئی سی سی کواس کرکٹ کش اقدام کانوٹس لیناچاہئے اس سے کرکٹ کافروغ توکیاہوناہے بھارت میں ورلڈکپ کے انعقادسے کرکٹ کاکھیل غیرمقبول ہواہے۔بھارتی کرکٹ بورڈاس سے بہتراور جامع انتظامات آئی پی ایل کیلئے کرلیتاہے مگردنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کیلئے کچھ نہیں کیاگیاجوقابل افسوس امرہے بہرحال ورلڈکاآغازپھیکے اندازمیں ہوچکاہے آج پاکستان نیدرلینڈکے خلاف میچ سے مشن ورلڈکپ کاآغازکرنے جارہاہے پاکستانی شائقین کرکٹ کی نیک تمنائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں امیدہے شاہین اپنے پرستاروں کی توقعات پرپورااترنے کی بھرپورکوشش کرینگے۔