ایف بی آر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گا۔ ایف بی آر اور محکمہ ایکسائز ملکر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف وزیراعظم نے خصوصی احکامات دے دیئے۔ ایف بی آر تمام اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر کاروائیاں کرے گا۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر کے ان سے کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے ٹیکس وصول کرنے کا حکم دے دیا۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن نہ کرنے والے ایکسائز عملے کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔


